افغانستان میں عام سوگ
کابل کے مدرسہ سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملے کے سلسلے کابل کے مدرسہ سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملے کے سلسلے میں آج افغانستان میں عام سوگ منایا گیا-
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام ، سیدالشہداء اسکول پر دہشتگردانہ حملے کا سوگ منا رہے ہیں اور تمام اداروں میں اس حملے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی مجالس منعقد کی جارہی ہیں-
سنیچر کو مغربی کابل میں سیدالشہداء گرلزاسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں پچاسی افراد شہید اور ایک سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس واقعے پرعلاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
مدرسہ سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملہ ٹھیک اس وقت ہوا ہے جب امریکہ افغانستان سے نکلنے والا ہے ۔
دراین اثنا کابل کے سیدالشہداء گرلزاسکول کے طالبعلموں نے اسکول کی تعمیر نو اوراسے کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس مدرسے کی طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس اسکول کی تعمیرنو کی جائے اور اسے کھولا جائے ۔