May ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب پر  تاريخ کا سب سے بڑا میزائیل حملہ، بن گورین ایئر پورٹ بند ، دیکھیں تل ابیب پر میزائیلوں کی برسات + ویڈیو

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم  نے غزہ پٹی سے تل ابیب پر میزائیل برسائے ہيں جس سے دو اسرائيلی ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں ۔

          القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز تل ابیب کے جنوب میں واقع اشدود اور شمال میں واقع حیفا سے پورے دن سائرن کی آوازيں سنائي دیتی رہیں ۔ اسرائيلی فوج نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں سے قریب ہی رہیں ۔

       

   ادھر اسرائيل کے شہری ہوابازی کے ادارے نے تل ابیب کے بن گورین ہوائي اڈے سے تمام پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ تل ابیب پر راکٹوں کے حملے کو بتایا گيا ہے ۔

حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس نے منگل کی شام تل ابیب پر ایک سو تیس  میزائيل فائر کئے ہيں ۔

      

    القسام بریگيڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تل ابیب پر اب تک کا سب سے بڑا میزائيل حملہ ہے جو اسرائيل کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کا جواب ہے ۔

القسام بریگيڈ نے اسرائيلی طیاروں کی جانب سے ایک تیرہ منزلہ رہائشی عمارت کو تباہ کئے جانے کے آدھے گھنٹے بعد ایک سو تیس میزائیل ، تل ابیب پر فائر کئے ۔

غزہ پر صیہونی فوجی طیاروں کے حملوں میں اٹھائیس فلسطینی شہیدہوئے ہیں جن میں دس بچے بھی شامل ہيں ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس