May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۸ Asia/Tehran
  • دمشق اور تہران کے درمیان تعلقات

محمد جواد ظریف اور صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات میں اہم علاقا‏ئي اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلیہ خیال ہوا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج دمشق ميں اپنے قیام کے دوران صدر بشاراسد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات کے دوران، شام میں صدراتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس انتخابات کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا اور اس کے کامیاب انعقاد کی خواہش کی۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین اور نہتے شہریوں کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم  کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم سے القدس الشریف اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور مزاحمتی فرنٹ میں موجود ممالک کے اہم کردار پر زور دیا۔

فریقین نے اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات بشمول حلب اور لاذقیہ میں ایرانی قونصل خانے کھولے جانے کے موضوع پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے صدر بشار اسد کو ویانا جوہری مذاکرات اور علاقائی ممالک سے تعلقات سے متعلق ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دراین اثنا شامی صدر نے داعش کیخلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے صدارتی انتخابات کے موقع پر ڈاکٹر جواد ظریف کے دورہ شام کو انتہائی اہم قرار دیا۔

 

 

ٹیگس