May ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۷ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کے نئے میزائیلوں کی رونمائی + ویڈیو

حماس نے غاصب اسرائیلی ریاست کے جنوبی ترین مقام تک مار کرنے والے میزائیلوں کی رونمائی کردی۔

اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے پہلی مرتبہ "عیاش 250 " قسم  کے ان میزائیلوں کے ذریعے صیہونی حکومت کے جنوبی ترین ہوائی اڈے" رامون ائرپورٹ" کو نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس سے وابستہ القسام بریگیڈ نے جمعرات کی شام ایک ویڈيو جاری کی ہے جس میں " عیاش 250" قسم کے میزائیل کو فائر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فلسطینی استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کے انتہائی جنوب میں واقع رامون ائرپورٹ کو آج پہلی بار ان مزائيلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سرایا القدس نے بھی بدر 3 نامی جدید ترین میزائیل کی رونمائی کی اور جمعرات کی شام بدر 3 قسم کے دسیوں میزائیل عسقلان  اور سدیروت میں واقع صیہونی ٹھکانوں کی طرف فائر کئے گئے۔

شدید سنسر کے باوجود مقبوضہ علاقوں سے موصول ہونے والی خبروں اور ویڈیو رپورٹس میں واضح طور پر ان میزائیلی حملوں کے نتیجے میں سائرن بج اٹھنے اور صہونیوں میں بھگدڑ مچنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہيں۔ جبکہ ان ميزائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر بھی بعض ویڈیوزمیں دیکھنے کو مل رہے۔

ٹیگس