شام ؛ ادلب کے کفر تکریم میں شدید دھماکہ، ساحلی شہروں میں مظاہرے
Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
شام میں احمد الشرع سے وابستہ کچھ میڈیا اداروں نے اعلان کیا کہ ادلب کے دیہی علاقوں میں واقع شہر کفر تکریم کو ایک شدید دھماکے نے ہلا کر رکھ دیا.
سحرنیوز/عالم اسلام: یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شام کے ساحلی شہروں میں حالیہ دنوں الجولانی کے کارندوں کے جابرانہ اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

شام کے شہروں لاذقیہ، طرطوس، حمص اور بانیاس میں ہونے والے مظاہروں پر حکومتی فورسز نے حملے کئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok