بنگلہ دیش میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، عوامی لیگ سڑکوں پر نکلنے کو تیار
بنگلادیش کی عوامی لیگ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عبوری حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلہ دیش میں سیاسی بحران شدت اختیار کر تا جا رہا ہے اور اس درمیان انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کی جانب سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد، ان کی جماعت عوامی لیگ نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ۔
پارٹی نے آئی سی ٹی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو غیر قانونی قابض اور قاتل فاشسٹ قرار دیتے ہوئے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
عوامی لیگ نے اعلان کیا کہ تیس نومبر تک تمام اضلاع اور ذیلی اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور احتجاجی مارچ کیے جائیں گے۔
یادرہے، چند روز قبل آئی سی ٹی نے شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کو غیر حاضری میں موت کی سزا سنائی تھی۔