Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت پر علی لاریجانی کا شکریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ کے دوران ایران کی حمایت کرنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے-

 سحرنیوز/ایران   ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر بہت دکھ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کشیدگی کے حل میں مدد کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے-

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اعلی حکام سے یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ان کی نظر میں جو بھی ایسا کام کہ جسے ایران اس سلسلے میں انجام دے سکتا ہے ہم اسے پوری دلچسپی کے ساتھ انجام دینے کے لئے آمادہ ہیں-

 

ڈاکٹر لاریجانی نے ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کے بارے میں کہا کہ ایران نے پاکستان سے ملحقہ سرحد تک پائپ لائن بچھا دی ہے اور یہ وہ منصوبہ ہے جو برسوں قبل دونوں ملکوں کے درمیان طے پایا تھا – ہم نے اپنے وعدے پر عمل کیا ہے- اس راہ میں بہت سی رکاوٹیں اور مسائل ہیں اگر یہ رکاوٹیں نہ ہوتیں تو ایران کی گیس ، پاکستان کے اختیار میں اور اس ملک کے عوام کے استعمال میں ہوتیں- مجھے امید ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے کو درپیش مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان سیکورٹی کے شعبے میں ایک موثر میکانزم رکھ سکتے ہیں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے ماضی میں جب بھی پاک ایران سرحد پر کارروائیاں انجام دیں اسے ناکام بنایا گیاہے۔ مجموعی طور پر، ہم دونوں ممالک کے سیکورٹی تعاون کو بہت اچھا قرار دیتے ہیں۔

لاریجانی نے یہ بھی کہا کہ غزہ سمجھوتے میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور یہ سمجھوتہ فلسطینی قوم کے مطالبات کے مطابق نہیں ہے-

مسئلہ فلسطین پر ہم ایک پیج پر ہو سکتے ہیں۔ البتہ اس راہ میں ایسی رکاوٹیں ہیں جن پر ہمیں پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے- ان کا کہنا تھا پاکستان نے غزہ کے معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

 

ٹیگس