پاکستان : تارکین وطن کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے بارے میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
حکومت پاکستان کی میزبانی میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے بارے میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔
سحرنیوز/پاکستان: اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی امیگریشن پولیس کے وفد سمیت تیس ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی اجلاس کل ہوگا۔
اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد میں ملک کی امیگریشن پولس کے سربراہ کرنل محمد حیدری سیرت اور پاکستان میں ایران کی پولیس کمان فراجا کے رابطہ افسر کرنل امید سروری بھی شریک ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
اس کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل موضوعات میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع کا جائزہ لینا، خاص طور پر ان ممالک کا جنہیں غیر ملکی شہریوں اور تارکین وطن کی غیر قانونی نقل و حرکت کا مسئلہ درپیش ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کمان اور امیگریشن پولیس کے سربراہ اس کانفرنس کے موقع پر پاکستانی حکام اور بعض شریک ملکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔