May ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • دوسرے شہر میں ووٹ ڈال کر بشار اسد نے کیا پیغام دیا؟

شام میں صدارتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد شامی صدر بشار اسد نے کہا کہ شامی قوم، دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

بشار اسد نے اپنی اہلیہ اسماء اسد کے ساتھ ووٹ ڈالنے دوما شہر پہنچے جو دار الحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں واقع ہے۔

انہوں نے دوما شہر کے پولینگ سینٹر پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ شامی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور شام کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ انتخابات کے بارے میں مغربی ممالک کیا کہتے ہيں کیونکہ کے موقف اور نظریہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ ہم دوما شہر کے عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے اور ملک میں واپسی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دہشت گردوں نے کوشش کی کہ دوما پر قبضہ کرنے کے بعد ان کی حیثیت کو نقصان پہنچائے لیکن اس شہر کے زیادہ تر افراد حکومت کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوما اور غوطہ کے عوام نے شامی فوج کے ساتھ مل کر جنگ کی اور شہیدوں کا نذرانہ پیش کیا۔

بشار اسد کا کہنا تھا کہ میں نے دوما شہر میں ووٹ ڈالنے کے لئے اس لئے سفر کیا تاکہ یہ پیغام دے سکوں کہ شام میں کوئی علاقہ دوسرے علاقے یا کوئی فرقہ دوسرے فرقے کے خلاف نہيں ہے۔

 

ٹیگس