May ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • شام میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع

شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق انتخابی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے  بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اورہونے والی ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ توقع کی جاتی ہے کہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا آج اعلام کردیا جائیگا۔

‎شام میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ  کل صبح وہاں کے مقامی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوئی تھی۔ ہونے والے انتخابات میں موجودہ صدر بشاراسد، عبدالله عبدالله اور محمود مرعی کے مابین مقابلہ ہوا۔ صدارتی انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ دمشق کے عوام نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور جوش وخروش کے ساتھ غیرمعمولی طور پر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔

صوبہ الحسکہ میں رائے دہندگان کی تعداد بڑھنے کے باعث مزید بیلٹ باکس کا انتظام کرنا پڑا۔ مختلف میڈیا ذرائع نے  نبل اور الزہرا سمیت شام کے تقریبا سبھی علاقوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی رپورٹیں دی ہیں۔ 

 شام کےصدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ نے دمشق کےمضافاتی شہر دوما میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ شام کے صدر نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ ملت شام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور شام کے انتخابات کے بارے میں مغربی ممالک کے پروپیگنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔

ٹیگس