شام، آج دیر رات یا کل صبح ہوگا انتخابات کے نتائج کا اعلان
May ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
شام میں صدارتی انتخابات کے لئے ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کئی جگہ مکمل ہو گئی ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آج دیر رات یا کل صبح کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق دمشق اور اس ملک کے شمال مغرب میں واقع الحکسہ اور قامشلی علاقوں میں ووٹوں کی گنتی پوری ہوگئی ہے۔
العالم ٹی وی کے رپورٹر نے تاکید کیا ہے کہ اس سال کے انتخابات میں عوام کی شراکت حیران کن تھی اور کچھ مغربی میڈیا ذرائع کے پروپیگینڈوں کے برخلاف عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دشمنوں کے محاذ پر کاری ضرب لگائی ہے۔
پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی تصاویر کے جاری ہونے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کے سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے مستقبل کے تعین پر تاکید کرتے ہیں۔