May ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • قوم نے دشمن کو مایوس کیا، مجھے اعزاز بخشا: شامی صدر

شام کے صدر بشاراسد نے کہا ہے کہ عوام نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کرکے دشمنوں کی سازشوں کا ناکام بنا دیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ملت شام نے ان انتخابات میں دہشتگردی اور وطن کے دشمنوں کے خلاف حقیقی انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں تک انتخابات کا پیغام پہنچ گیا تاہم دشمن ملت شام کے اس پیغام کو جو اس نے انتخابات کے ذریعے دیا ہے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شام کے صدر نے قوم سےخطاب میں کہا کہ آپ نے تمام معیارات اور کھیل کے اصول تبدیل کر دیئے اور وطن دوستی کا نیا مفھوم رقم کیا۔

بشار اسد نے کہا کہ آپ کے ہاتھوں میرا انتخاب، میرے لئے ایک بڑا اعزاز اور شرف شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے عوام نے گزشتہ ہفتے صرف انتخابات میں شرکت اور جشن ہی نہیں منایا بلکہ ملک کے تمام دشمنوں کو اپنی طاقت و قوت دکھا دی۔

شام کے صدر نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جوش و خروش سے ملک کو انرجی اور ملک کے سپاہیوں کو فتح و کامیابی کے لئے قوتِ قلب ملتی ہے۔

ٹیگس