May ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • اردن،سابق ولی عہد حمزہ بن حسین کے خلاف ٹرائل کا آغاز

مبینہ بغاوت کی سازش میں نظر بند سابق ولی عہد حمزہ بن حسین شاہی عداتت حرکت میں آگئي ۔

اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف مبینہ بغاوت کی سازش میں نظر بند سابق ولی عہد حمزہ بن حسین اور دیگر کے خلاف ٹرائل کا آغاز آج ہوگا۔

مبینہ طور پر ٹیپ کی گئیں فون کالز اور جاسوسی کے آلات سے پتا چلتا ہےکہ اردن کے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین کو نظربند کیے جانے سے قبل ان کے قریبی ساتھیوں نے قبائلی رہنماؤں اور سابق پولیس افسران سےحمزہ بن حسین کی بیعت لینے کے لیے کہا تھا۔

اردن حکام کے مطابق یہ ریکارڈنگ ہی حمزہ بن حسین اور ان کے لیے کام کرنے والی دو اہم شخصیات کےخلاف مضبوط کیس بناتی ہیں۔ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا تخت الٹنے کی مبینہ سازش میں ان کے سوتیلے بھائی اور سابق ولی عہد حمزہ بن حسین کو گزشتہ ماہ نظربند کردیا گیا تھا۔

ٹیگس