Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • فايل فوٹو
    فايل فوٹو

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسافر منی بس دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنی ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ منی بس میں دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ایک اور دھماکہ بھی ہوا ہے۔

سرکاری طور پر دہشت گردی کے اس واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار تاحال جاری نہیں کیے گئے تاہم عینی شاہدین  لوگوں کی بڑی تعداد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خـبر دے رہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے پہلے دھماکے میں چھے افراد کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم دوسرے دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس