Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ای سی او کی جانب سے یک طرفہ پابندیوں کی کھلی مخالفت کا اعلان

اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کا اختتامی بیان جاری کردیا گیا ہے جسے اعلان اسلام آباد کا نام دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے میں تنظیم کے وسیع البنیاد  اغراض کی حمایت کے لئے ای سی او پارلیمانی اسمبلی یا   پائیکو کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے جس کا مقصد رکن ریاستوں کی سماجی ۔ اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔  

بیان میں ای سی او کے خطے میں علاقائی روابط اور معاشی یکجہتی کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کے امکانات سے استفادہ کرنے میں پی اے ای سی او کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں فلسطین اور جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

اعلان اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے چارٹر سے ہٹ کر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ اقتصادی پابندیوں اور ماورائے قانون اقدامات اور علاقائی دائرہ اختیار یا سیاسی دباؤ پر افسوس کا اظہار  نیز ایسے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے متاثرہ ای سی او کی رکن ریاستوں کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری کانفرنس بدھ کو اسلام آباد میں ختم ہوگئی۔

ای سی او پارلیمانی اسمبلی کی تیسری جنرل کانفرنس دوہزار بائیس میں افغانستان میں ہوگی۔  

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

 

ٹیگس