Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • افغانستان، پاکستان اور چین افغان امن عمل کا جائزہ لیں گے

افغانستان ، چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ جمعرات کو آنلائن اجلاس میں افغان امن عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے مطابق افغان امن عمل کے بارے میں یہ چوتھا سہ فریقی آنلائن اجلاس ہے۔ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میر اویس ناب نے کابل میں چین کے سفیر سے ملاقات میں افغانستان ، چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کی اطلاع دی۔

کابل میں چین کے سفیر نے بھی اس سہ فریقی اجلاس کو علاقے کی سیکورٹی کے لئے اہم قرار دیا اور افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے کووڈ انیس کے سلسلے میں افغانستان کے ساتھ چین کے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔

چین نے شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے بھی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ہماہنگی پیدا کرنے کی اپیل کی۔

 

ٹیگس