Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق: داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ، خودکش جیکٹیں برآمد

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جنوبی سامرا میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہفتے کی صبح جنوبی سامرا میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے چھے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے اہم سرغنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

حشدالشعبی اور  عراقی فوج نے  یثریب  کے علاقے السرا میں مشترکہ آپریشن کے دوران ، متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد وں کے قبضے سے  متعدد خودکش جیکٹیں  اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔  

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس