Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۲:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق، امریکہ کی وکٹوریا چھاونی پر ڈرون حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے ایک اڈے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 اسکائی نیوز عربی نے ایک عراقی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد کے ہوائی اڈے  کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریہ چھاونی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہےجس کے بعد اس چھاؤنی میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

 اس سے پہلے عراق کی صابرین نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔  فوری طور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

بغداد ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے۔

پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس