ہم بیت المقدس اور مسجدالاقصی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، القسام بریگیڈ کا اسرائیل کو سخت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i387696-ہم_بیت_المقدس_اور_مسجدالاقصی_کی_صورتحال_پر_گہری_نظر_رکھے_ہوئے_ہے_القسام_بریگیڈ_کا_اسرائیل_کو_سخت_انتباہ
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے، بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر کسی بھی قسم کی تازہ جارحیت کی بابت اسرائیل کو سخت خبر دار کیا ہے۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ہم  بیت المقدس اور مسجدالاقصی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، القسام بریگیڈ کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے، بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر کسی بھی قسم کی تازہ جارحیت کی بابت اسرائیل کو سخت خبر دار کیا ہے۔

 القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ استقامی محاذ کی مشترکہ کمان بیت المقدس اور مسجدالاقصی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے غاصبوں کی جانب سے جارحیت اور اشتعال انگیزی سمجھتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کو مسجد الاقصی پر حملے کی بابت سخت خبردار کرتے ہیں اور بیت المقدس کے فلسطینیوں پر درود بھیجتے ہیں جو اسرائیل کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کے فلسطینیوں نے جمعرات کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتہا پسند صیہونی رکن غفیر عضو کے باب العامود میں داخلے کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور اسے علاقے سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔

اس دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور اسرائیل فوجیوں نے دس فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں