Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۷ Asia/Tehran
  • صہیونی مسلح گماشتوں کی فائرنگ اور تشدد

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون شہید ہوگئي۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاتون باوردی صہیونی دہشت گردوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع علاقے قلندیا میں  صیہونی دھشتگرد نے فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا، بعد ازاں امدادی ٹیم کو اس فلسطینی خاتون کا جنازہ اٹھانے کی بھی ممانعت کردی-

صہیونیوں نے اپنے اس ظالمانہ اقدامات کے جواز میں دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون کے پاس چاقو تھا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے مسلح گماشتوں نے غرب اردن میں واقع جبل صبیح میں 15 سالہ محمد سعید حما‏ئل کو بھی گولی مارکر شہید کردیا تھا۔

جبل صبیح میں ہونے والی فائرنگ کے اس واقع میں 8 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر جاری کی گئی تھی۔

 

 

 

ٹیگس