اماراتی وزیر نے صیہونی وزیر کو مبارکباد دی
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے تل ابیب کی نئی کابینہ کے دوسری بڑی شخصیت کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اپنے ٹیلیفونک مذاکرات میں باہمی تعاون میں فروغ اور ان کی تقویت پر زور دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبد اللہ بن زائد نے اسرائیل کے نئے وزير خارجہ سے بات چيت کے دوران انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوجانبہ تعاون اور ابراہیم سمجھوتے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ لاپید نے کہا ہے کہ ہم دوجانبہ تعاون میں فروغ اور قریبی دوستانہ تعلقات کے مشتاق ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان رابطوں میں فروغ کی خبریں ایک ایسے وقت میڈیا پر جاری کی جارہی ہیں کہ جب انتہاپسند صیہونی، پرچم ریلی کے اپنے اشتعال انگیز پروگرام کے تحت قدس شریف اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی سازش پر کام کر رہے ہیں۔