پرچم ریلی اور مصری فضائیہ کی سرچ پرواز
صیہونیوں کی پرچم ریلی کے آغاز کے ساتھ ہی مصری فضائیہ حرکت میں آگئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام اخباری ذرائع نے مصری فضائیہ کے حرکت میں آنے کی خبر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کی پرچم ریلی کے ساتھ ہی مصری فضائیہ کے دو جاسوس طیاروں کو فضا میں اڑتے دیکھا گیا ہے۔
صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر نے ثالث کی حیثیت سے حماس کونصیحت کی ہے تاہم حماس نے مصرکی بعض نصیحتوں کے جواب میں کہا ہے کہ اگر مقابل فریق نے اشتعال انگیزی کی تو اسے حماس کی طرف سے جواب ضرور دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صیہونی مقبوضہ بیت المقدس میں ہرسال پرچم ریلی نکالتے ہیں، اور اس دوران صیہونی پرچم ہاتھوں میں لے کر فلسطینوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں، تقریبا 30 برسوں سے صیہونی یہ کام کر رہے ہیں۔
تاہم اس سال فلسطینیوں نے مسجد الاقصی اور قدس شریف کے قدیمی علاقے میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس کا مقصد صیہونیوں کی پرچم ریلی کو ناکام بنانا ہے۔