صیہونیوں کا فلیگ مارچ اور حماس کا انتباہ، چوہوں کی طرح بھاگو گے+ ویڈیو
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
جہاں صیہونی انتہا پسندوں نے فلیگ مارچ نکالا وہیں حماس نے ایک ویڈیو جاری کرکے صیہونیوں کو انتباہ دیا تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودیوں نے ریلی نکالی۔
بتایا جاتا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے پرچم ریلی کے دوران عرب مردہ باد کے نعرے لگائے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے صیہونیوں کو انتباہ دیا تھا کہ ہماری سرزمینوں سے نکل جاؤ۔
ویڈیو پیغام میں کہا گیا تھا کہ صیہونی فلسطینی کی سرزمین سے چوہوں کی طرح فرار ہوں گے۔