Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے الصمود بحری کاروان آزادی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم نے الصمود بحری کاروان آزادی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے گوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے-

ایک بیان میں شہباز شریف  نے کہا کہ ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جن کو اسرائیل نے غیرقانونی حراست میں لیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جارہے ہیں، یہ بربریت بند ہونی چاہیے اور امن کو موقع دینا چاہیے۔

شہباز شریف  نے  کہا کہ  اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔
در ایں اثنا ایکس پر ایک پوسٹ میں پاک فلسطین فورم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو بھی اسرائیل نے گرفتار کر لیا ہے -

دوسری جانب  فلوٹیلا کو روکے جانے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے-
جرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین اسٹیشن کو بند کردیا ہے ۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز اور فرانس میں بھی اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

 

 

 

ٹیگس