Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۶ Asia/Tehran
  • غزہ کی تعمیر نو کے لئے ملیشیا کی پیشکش کا فلسطین میں خیرمقدم

ملیشیا نے غزہ کی تعمیر نو کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کردیے۔ 

 عرب میڈیا کے مطابق محبین غزہ نامی ملائیشین تنظیم کے عہدیداران نے فلسطینی وزارت تعمیر اور ورکس کا دورہ کیا۔

ملائیشین تنظیم غزہ  پٹی میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور تنصیبات کی تعمیر نو کرے گی۔ 

تعمیر نو کے لئے ملائیشین تنظیم 10 لاکھ امریکی ڈالرز خرچ کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق تنظیم کی تکنیکی ٹیمیں مکمل تباہ شدہ عمارات اور علاقوں کا سروے کریں گی۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس