Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے بے ضمیر جنرل سیکریٹری
    اقوام متحدہ کے بے ضمیر جنرل سیکریٹری

انصاراللہ: عہدے کی مدت میں توسیع کی خاطر گوتریش نے یمن کے معصوم بچوں کا سودا کرلیا

یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے معصوم بچے جانتے ہیں کہ کس نے ان کے وطن کا محاصرہ کرکے جنگی طیاروں کے ذریعے قتل کیا ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں  کہ کس نے اپنے عہدے کی مدت بڑھانے کے ليے ان کے خون اور معصومیت کا سودا کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے سیاسی امور سے متعلق ادارے کے رکن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بچوں کے حقوق کو پامال کرنے والوں کی فہرست میں انصاراللہ کا نام شامل کرکے اس عالمی ادارے کا نام ذلت کی فہرست میں درج کردیا ہے۔

انصاراللہ نے اپنے بیان کہا ہے کہ انتونیو گوتریش نے ثابت کردیا ہے کہ اقوام متحدہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کی کوئی وقعت نہيں ہے، اور طاقتور ممالک اس ادارے کو حقائق کی تحریف کرنے اور مظلوم اقوام کے حقوق غصب کرنے کے لئے ناجائز طور سے

استعمال کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق اگر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  میں ذرا سی بھی انسانیت ہوتی وہ اپنے عہدے کی مدت میں توسیع کے بدلے اپنا ضمیرنہ بیچتے۔

انصاراللہ کے بیان میں آیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے اس غیرمنصافانہ  اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ یمن  کے بے گناہ بچے اقوام متحدہ کے  سیکریٹری  جنرل کو ایک ایسا فرد سمجھتے ہیں جو نفسیاتی مسائل اور اخلاقی پستی سے دوچار ہونے کی بناپر قابل رحم ہے۔

واضح رہے کہ گوتریش سے قبل اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی یمن کے معصوم بچوں کے خون کا سودا  کرکے یہ ثابت کرچکے ہیں کہ اقوام متحدہ میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

 

 

ٹیگس