صنعا کے لئے بشار اسد کا نیک خواہشات پر مبنی پیغام
Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے یمن کی مرکزی حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان ہماہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے.
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے نام ایک پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور یمن میں قیام امن اور ملت یمن کی مزید پیشرفت و ترقی سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
بشار اسد نے اپنے پیغام میں یمنی عوام کی جانب سے شامی عوام کی حمایت اور ان کے آزادانہ فیصلوں کی تعریف کی ہے شامی صدر کا یہ پیغام یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی جانب سے صدارتی انتخابات میں بشاراسد کی کامیابی پرمبارک باد کے پیغام کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔