Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ دور حجر کے طرز پر حکومت کررہی ہے: جمعیت الوفاق

بحرین کی جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کا قرون وسطی کا رویہ موجودہ دور کے حالات سے سازگار نہیں ہے۔

صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق نے ایک بیان جاری کر کے حکومت سے سات شقوں پر مشمتل اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کو جلد سے جلد ان پر عمل کرنا پڑے گا۔

جمعیت الوفاق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ، انقلابیوں کو کچلنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں آزادی بیان کا دور دور تک پتہ نہیں ہے اور جو بھی آل خلیفہ ک ڈکٹیر حکومت پر تنقید کرتا ہے اسے سخت سزا دی جاتی ہے۔ 

جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ نے ملک چلانے کے لئے قرون وسطی کی روش اختیار کر رکھی ہے اور بحرین میں منصفانہ عدالتی نظام قائم ہونے کی ضرورت ہے اور سیکورٹی و فوجی اداروں سے بدعنوانوں کا صفایا ہونا چاہئے۔

جمعیت الوفاق کے بیان کے دوسرے حصے میں آیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے اندر سیاسی، سیکورٹی اور سفارتی میدانوں میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے اور یہ حکومت صرف دوسروں کے مفاد میں فیصلے کرتی ہے جبکہ ملت بحرین کو ترجیح حاصل ہونا چاہئے۔ الوفاق نے زور دے کر کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کا برسہا برس سے ملت بحرین سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے اور اسے ابتدائی ترین حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔

بحرین میں دو ہزار گیارہ سےحکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت آل سعود کی حمایت و مدد سے بحرینی مظاہرین کو مسلسل کچل رہی ہے۔

ٹیگس