داعش کی اسرائیل دوستی سامنے آ گئی، حماس کو مرتد قرار دے دیا
Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے ایران کے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے حماس کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے ترجمان ابوحمزہ القرشی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے سرغنہ نے اس بیان میں ایران کے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے حماس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے اس سے پہلے بھی حماس کے خلاف بیان جاری کیا تھا اور تحریک کو مرتد قرار دیا تھا۔
داعش کے ترجمان نے اپنے ریکارڈیڈ بیان میں بوکو حرام کے سرغنہ ابو بکر شیکاؤ کے قتل پر رد عمل ظاہر کیا اور خوارج کے فتنے کی ہلاکت پر شمالی افریقا میں داعش کی شاخ کو مبارکباد پیش کی ہے۔