شام میں کاربم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i388610-شام_میں_کاربم_دھماکہ_متعدد_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
شام میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۴۷ Asia/Tehran
  • شام میں کاربم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

شام میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

 شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے شہرعفرین میں کل رات ہونے والے کاربم دھماکےمیں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

شام کے شہر عفرین پر ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا قبضہ ہے۔ اور اسی وجہ سے اس شہر پر موٹر سائیکل اور کاربم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ 4 برسوں کے دوران ترکی  کی جانب سے شام کی سرزمین پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھی شام کے شمالی علاقوں میں ترکی کے فوجی تعینات ہیں۔