Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • طالبان نے بھتہ لینا شروع کردیا

طالبان نے افغانستان کے کئی شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں کے مکینوں سے بھتہ لینا شروع کردیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی نے مقامی افراد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے زاری، چاربولک، دولت آباد، بلخ، شولگره اور چمتال  پر قبضہ کرنے کے بعد سخت احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہر گاوں کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ 40 ہزار افغانی طالبان کو دیں اور کسانوں سےکہا ہے کہ  وہ ذراعت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 20 فیصد ہمیں دیں۔

ان شہروں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے ان علاقوں کے مردوں سے کہا ہے کہ وہ داڑھی رکھیں اور عورتیں برقعہ کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

طالبان کے اس قسم کے سخت اقدامات نے ایک بار پھر افغانستان میں طالبان کی حکومت کی یاد تازہ کردی ہے۔ اس لئے کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد عوام کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا اور مختلف حیلے بہانوں سے تاریخی اور ثقافتی آثار کو تاراج کردیا۔

ٹیگس