Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran
  • سید ابراہیم رئیسی کی فتح سے امریکا غضے میں ہے: عراقی رضاکار فورس

عراقی رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی فتح سے امریکا ناراض ہو گیا۔

عراقی رضاکار فورس سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی فتح نے امریکا کو ناراض کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس سید الشہداء بریگیڈ کے جنرل سکریٹری ابو آلاء الولائی نے اپنے ایک بیان میں عراق اور شام کی سرحد پر صبح کے وقت رضاکار فورس الحشد الشعبی کے فوجی ٹھکانے پر امریکا کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی کچھ تبدیلیوں کی وجہ سے غاصب امریکی غصے میں ہیں۔

انہوں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال میں رضاکار فورس کے ٹھکانے پر امریکا کے فضائی حملے پر کہا کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی سمیت علاقے کی کچھ تبدیلیاں، امریکا کے غصہ میں ہونے کا سبب بنی ہیں۔

صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل کے مطابق، سید الشہداء بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ امریکا، عراقی رضاکار فورس اور فوج نیز شیعہ اور سنیوں کے درمیان فتنہ پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور عراق کے متعدد سینئر کمانڈروں کی موجودگی میں رضاکار فورس کی پریڈ، امریکی غاصبوں کے منہ پر ایک زبردست طمانچے کی طرح تھی کیونکہ اس ملک نے رضاکار فورس الحشد الشعبی کو تسلیم کرنے کے راستے میں بہت زیادہ رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس