Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق میں ایرانی مصنوعات کی بڑی نمائش

ایران نے عراق کے سلیمانیہ علاقے میں ایک بڑی تجارتی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

اپنی نوعیت کی اس دوسری نمائش میں ایران کی ایک سو بیس کمپنیوں نے متعدد شعبوں میں اپنی پندرہ سے زائد مختلف قسم کی مصنوعات کے ساتھ حصہ لیا ہے۔ ایران نے رواں سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھا کر بیس ارب ڈالر تک پہونچانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نمائش بھی اسی مقصد کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔

ایران و عراق کی ہمسائگی، ایرانی مصنوعات کی اچھی کوالٹی اور دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے ثقافتی، سماجی اور مذہبی اشتراکات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سلیمانیہ میں جاری ایران کی اس نمائش میں طرفین کے درمیان گزشتہ پانچ روز کے دوران دوکروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے انجام پا چکے ہیں۔ اس نمائش کو کورونا کے آغاز سے اب تک عراق کی سب سے بڑی تجارتی نمائش کا نام دیا جا رہا ہے۔

ٹیگس