Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا عراق

عراق کے دار الحکومت بغداد کے ہزاروں افراد نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوام نے منگل کے روز دار الحکومت بغداد کے الجاردریہ علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

اس پروگرام میں عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور الحشد الشعبی کے کئی کمانڈروں نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے شرکاء نے شہداء کے خون کا انتقام لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پیر کو شام کی سرحد پر واقع القائم علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

جلوس جنازہ میں شریک افراد نے عراق میں مزاحمتی گروہ سے امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے شام سے ملنے والی  عراقی سرحد پر واقع رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر پیر کی صبح دو بجے حملہ کیا تھا جس میں عراقی رضاکار فورس کے 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس