Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۲ Asia/Tehran
  • بحر ہند میں اسرائيلی جہاز پر حملہ ، کیا یہ ایران کی طرف سے ایک پیغام ہے ؟ اسرائیلی میڈیا کا حیرت انگيز رد عمل

بحر ہند کے شمال میں اسرائیل کے ایک بحری جہاز پر حملے کی خبریں موصول ہو رہی ہيں.

المیادین ٹی وی چینل نے شمالی بحر ہند میں اسرائيل کے ایک بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔

المیادین کے مطابق ، اسرائيلی بحری جہاز پر کسی نا معلوم ہتھیار سے حملہ کیا گيا ہے اور جہاز سے آگ کی لپٹیں اٹھ رہی ہيں۔

المیادین نے بتایا ہے کہ اسرائيل کا یہ بحری جہاز، متحدہ عرب امارات کی سمت بڑھنے سے قبل سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

رپورٹوں کےمطابق ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے اور ابھی یہ یقینی طور پر کہا نہيں جا سکتا ہے کہ حملے کے پیچھے کون ہو سکتا ہے ؟

اسرائيلی میڈیا کے مطابق شمالی بحر ہند میں جس بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائيل کا ہے لیکن اس کا عملہ ، اسرائيلی نہیں ہے۔

اسرائيل  کے ٹی وی چینل 13-  پر  گفتگو کے دوران ایک فوجی ماہر نے دعوی کیا کہ اسرائيلی بحری جہاز پر حملہ ایران نے کیا اور یہ بحری جہاز ایک اسرائیلی تاجر کا ہے۔

روئٹرز نے بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایک اسرائیلی بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کی ہے لیکن اس کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا ہے ۔

سعودی عرب کے الحدث ٹی وی چینل نے بھی دعوی کیا ہے کہ حملہ ایک میزائیل سے کیا گيا ہے ۔

المیادین ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے وقت اس بات کا خیال رکھتے ہيں کہ کسی انسان کی جان نہ جائے اور وہ صرف مد مقابل کو پیغام پہنچانا چاہتے ہيں

 

 ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس