امریکہ خالد بن سلمان کو سعودی ولی عہد بنائے جانے پر مصر
محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کے ساتھ اعلی امریکی حکام کی ملاقاتوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
پنٹاگون کے اعلی حکام کے ساتھ بن سلمان کے بھائی خالد بن سلمان کی خفیہ ملاقاتوں کے بارے میں خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی محکمہ جنگ نے دعوی کیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ایران کا مقابلہ کئے جانے کے موضوع پر بات ہوئی ہے۔
امریکی وزارت جنگ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے منگل کے روز امریکی وزارت جنگ پینٹاگون میں اعلی امریکی فوجی حکام سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ جمال خاشقچی کے قتل کے المناک واقعے کے تعلق سے محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو ولی عہد بنائے جانے کا عندیہ ظاہر کرچکا ہے تاہم امریکی رائے عامہ کے دباؤ کے باوجود صدر جوبائڈن نے بظاہر اس معاملے سے خود کو دور رکھا ہوا ہے۔
بعض ذرائع نے خالد بن سلمان کے ساتھ پینٹاگون کے حکام کی بات چیت میں ایران کا مقابلہ کرنے کے موضوع کو امریکی حکام کا مضحکہ خيز دعوی قرار دیا ہے کہ جس کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔
سعودی وزیر دفاع کی حیثیت سے بن سلمان یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کئے جانے کے باوجود شکست کا ہار اپنے گلے ميں ڈال چکے ہیں ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جوبائیڈن بن سلمان کو راستے سے ہٹائے جانے کے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں تاہم وہ اس مسئلے کو پوری طرح سے ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد جمال خاشقچی قتل کا معاملہ سامنے آجاتا ہے۔