افغانستان سے نوے فیصد سے زیادہ امریکی فوجیوں کا انخلاء
Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
نوے فیصد سے زیادہ دہشتگرد امریکی فوجی افغانستان سے جا چکے ہیں۔
افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں دہشتگرد امریکی فوجی کمانڈ سینٹکام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا عمل گیارہ ستمبر تک جاری رہے گا۔
سینٹکام کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ افغانستان میں چھے سو امریکی فوجی باقی رہیں گے۔امریکہ ایسے عالم میں افغانستان کی بیس سالہ تباہ کن جنگ میں شکست سے دوچار ہو کر بھاگ رہا ہے کہ اس کی موجودگی کا اس ملک میں جرائم، دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ میں اضافے اور عوام کے قتل عام کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔