افغانستان، آسٹریلیا نے بھی اپنا بوریا بستر لپیٹ لیا
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
آسٹریلیا نے بھی افغانستان میں اپنے بظاہر فوجی مشن کو ختم کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے افغان عوام کے قتل عام میں امریکی اتحادی کی حیثیت سے اپنی مشارکت ختم کئے جانے کا باضابطہ طور سے اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں تعینیات اپنے فوجیوں کو بتدریج نکالنے کا اقدام کیا ہے۔
افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کا انخلاء ایک ایسے وقت عمل میں آرہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد اپنے مشن کی ضمنی ناکامی اعتراف کرتے ہوئے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔