Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

حکومت افغانستان اور طالبان گروپ کے درمیان امن مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کابل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا۔انہوں نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

حامد کرزئی نے حکومت اور طالبان دونوں سے اپیل کی کہ وہ جنگ سے گریز اور امن کے حصول کی کوشش کریں۔ افغانستان کے سابق صدر نے کہا کہ ملک میں جاری جنگ کی وجوہات کا ملک کے اندرونی معاملات میں بڑی طاقتوں کی مداخلت سے گہرا تعلق ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغانستان کی مصالحتی کونسل کے صدر عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سمیت متعدد ا ہم سیاسی رہنما طالبان کے گروپ کے ساتھ مذاکرات کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ جائیں گے۔

ٹیگس