نابلس اور رام اللہ پر صیہونی فوجیوں کی بربریت
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے قریب بیت لقیا کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شہرنابلس کے قریب بیتا پر بھی حملہ کیا جہاں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔
دوسری جانب القسطل ٹوئٹر اکاؤنٹ پیج پر لکھا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے جنوب میں واقع شاہراہوں پر نصب فلسطینی پرچم اتار دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجی فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں کو آئے دن جارحیت کا نشانہ بنا کر ان فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کی جاسکیں۔
جبکہ غاصب صیہونی حکومت، صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھ کر فلسطینی علاقوں کی آبادی کا نقشہ صیہونیوں کے حق میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔