مسجد الاقصی، فلسطینیوں کے ساتھ صیہونیوں کی مڈبھیڑ
مسجد الاقصی میں صیہونیوں کی شرانگيزی کے سبب قدس سٹی میں کشیدگي بڑھ رہی ہے۔
قدس نیوز نے مسجد الاقصی اور اس کے نواحی علاقوں میں فلسطینوں اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی خبر دی ہے۔
ہفتے کی رات فلسطینی جوانوں اور غیرقانونی آباد کاروں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد صہیونی زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دو علیحدہ علیحدہ مقامات پر صیہونیوں نے شرانگيز پھیلانے کی کوشش کی جس کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے بھی صہیونیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور نتیجے میں کم از کم 4 صیہونی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایک ہزار سے زيادہ غیرقانونی صہیونی آباد کار اور 20 خفیہ اہلکار مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوگئے اور وہاں دھرنے پر بیٹھے فلسطینوں پرحملہ کر دیا۔
اطلاعات ہیں کہ اس دوران صیہونی فوجیوں نے دھرنے پر بیٹھے متعدد فلسطینوں کو گرفتار کر لیا۔