Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونیوں نے لبنان سے دو راکٹ داغے جانے کا دعوا کیا

صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر کم از کم دو راکٹ داغے گئے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے منگل کی صبح لبنان سے دو راکٹ فائر کئے جانے کا دعوی کیا ہے۔

صہیونی فوج کے دعوے کے مطابق لبنان سے داغے جانے والے دو راکٹوں ميں سے ایک کو آئرن ڈوم نے فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کردیا، جبکہ دوسرا راکٹ ایک کھلے مقام پر جا کر گرا۔

صیہونی فوج نے اس کے ساتھ کہا ہے کہ "ہم تمام محاذوں پر اسرائیل کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں"۔

اطلاعات ہیں کہ اس بیان کے جاری ہونے کے 30 منٹ کے بعد ہی صیہونی فوج نے لبنان کی سرحد پر توپخانے سے حملہ کئے بھی کئے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں پر راکٹ حملے سے کچھ ہی دیر قبل شام کے جنوبی علاقے میں صیہونی فوجیوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے حلب میں واقع شام کے دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج نے بارہا رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف عمل کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

ٹیگس