Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان، نمازِ عید کے دوران راکٹ حملے

کابل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے وقت ایوان صدر کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ ایوان صدر کے قریب داغے گئے، حملے کے وقت ایوان  صدر میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی جسے جاری رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان  صدر کے قریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے۔

یہ راکٹ صبح 8 بجے داغے گئے اور ان کی آواز گرین زون تک سنی گئی، جہاں غیرملکی سفارخانے  اور سرکاری ادارے واقع ہیں۔

 صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد خطاب میں کہا کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں۔

افغان صدر نے کہا کہ یہ عید افغان فوج کی قربانیوں، جرأت کے احترام میں انکے نام کی ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ ملک میں ملیشیا بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، اب ہم اسی بنیاد پر فیصلے کریں گے۔

 

ٹیگس