Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • حماس کا اسرائیل کو انتباہ

حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس شہر پر حالیہ صیہونی جارحیت کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

بقرعید کے موقع پر اسما‏عیل ہنیہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ سیف القدس نے صیہونی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس بیان میں جنگ سیف القدس میں کامیابی کو فلسطینیوں کی عظیم ترین عید قرار دیا گیا ہے۔

حماس کے سربراہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ صیہونی حکومت بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں اپنے حالیہ اقدامات کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس کی ساری توجہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر مرکوز ہے اور ہم صیہونی دشمن کو اپنے مقدسات پر دوبارہ حملے اور توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس