Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • اولمپک میں اسرائیل کی رسوائی، الجزائری جوڈو کھلاڑی نے صیہونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کیا

الجزائر کے جوڈو کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپک میں صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نورین نے تہتر کلوگرام کے زمرے میں دوسرے کوالی فائنگ راؤنڈ میں اس وقت کھیلنے سے انکار کردیا جب قرعہ اندازی  میں اس کا نام صیہونی حکومت کے جوڈو کھلاڑی کے مقابلے کے لئے نکلا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق فتحی نورین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر احتجاج اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں غاصب صیہونی ریاست سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کے مقابلے میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔   

الجزائر ایک ایسا ملک ہے جو اپنے پڑوسی ملک مراکش کے برخلاف صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کو مسترد کرتا ہے اور فلسطین کی حمایت کے موقف پر ثابت قدم ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کا اعلان کر دیا جس پر فلسطینی استقامتی گروہوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس