Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید 200 زخمی

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ غرب اردن میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب  فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

ٹیگس