Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۵ Asia/Tehran
  • روس نے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مضبوط کر دیا

روس نے شامی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کچھ میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ روس نے اسرائیل کے فضائی حملوں کو روکنے کے لئے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مضبوط کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے اتوار کو رپورٹ دی کہ روس نے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مضبوط کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے اسرائیل کے حملے محدود ہوگئے ہیں۔

الشرق الاوسط نامی اخبار نے ڈیلی صباح کے حوالے سے لکھا کہ شام میں اسرائیل کے بارے میں روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ماسکو کی یہ اقدام، روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ واشنگٹن، شام پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کا خیر مقدم نہیں کرتا۔

ٹیگس