لیبیا میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ 57 افراد جاں بحق
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
لیبیا میں ساحل کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔