Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

مختلف ذرائع‏ کابلاغ کے مطابق صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں نے مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے وحشیگری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک آٹھ سالہ فلسطینی بچے کوگولی مار کر شہید کردیا

انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے صیہونی فوجیوں کی سرپرستی و حمایت سے   مسجدالاقصی پر دھاوا بول دیا، اسلامی شعائر و مقدسات کے خلاف نعرے لگائے اور مسجد کے صحن میں  بھی حملہ کیا۔

صیہونی انتہاپسند ، مسجد الاقصی پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی بستیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور انتہا صیہونیوں  کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مختلف فلسطینی تنظیموں نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے بارے میں غاصب صیہونی حکوت اور انتہا پسند صیہونیوں  کی کسی بھی طرح کی جارحیت و سازش پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کاروائی کے طور پر جنگ سیف القدس کبھی بھی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے اور فلسطین کی ساری قوتیں تل ابیب کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔

صیہونی حکومت نے کچھ عرصے قبل غرب اردن کے بیتا علاقے میں واقع جبل صبیح پر قبضہ کر لیا تھا تاکہ اس علاقے میں صیہونیوں کو بسایا جا سکے مگر فلسطینیون نے استقامت کا مظاہرہ کر کے غاصب صیہونیوں کو جبل صبیح سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

دوسری جانب فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک آٹھ سالہ فلسطینی بچے کو گولی مارکر شہید کردیا۔    

المنارکی رپورٹ کے مطابق اس آٹھ سالہ فلسطینی بچے کو غرب اردن کے علاقے شمالی الخلیل میں شہید کیا گیا۔

فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آٹھ سالہ فلسطینی بچہ محمد موید العلامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح بدھ کی شام  کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس