Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • شام، حلب کے صنعتی علاقے میں آتشزدگی، کئی جاں بحق و زخمی

شام کے علاقے حلب میں رنگ سازی کے ایک کارخانے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ آگ، حلب کے صنعتی علاقے شیخ نجار میں رنگ کے ایک کارخانے میں لگی۔ اس آگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے وہاں پہنچ کر اپنی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی تھی، تاہم وہ وہاں پھنسے افراد کی جان بچانے میں ناکام رہے۔

حلب شام کا دوسرا بڑا اہم شہر ہے جہاں کی آبادی بھی بڑی ہے۔ یہ شہر دارالحکومت دمشق سے دو سو اسی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

شام اور روسی فوج کا کہنا ہے کہ حلب کے اطراف کے علاقوں میں تکفیری دہشت گرد موجود ہیں اور آگ لگنے کے واقعے میں ان دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دہشت گرد اس سے قبل بھی حلب میں اس طرح کا اقدام عمل میں لا چکے ہیں۔

ٹیگس